سعودی عرب: 107 سالہ خاتون کوروناوائرس سے صحتیاب

435

سعودی عرب کے شہر جدہ میں 107 سالہ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔

العربیہ کے مطابق 107 سال کی معمر خاتون جو کہ کوروناوائرس کی مریضہ تھیں، جدہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر خالد الغامدی کا کہنا تھا کہ جب معمر خاتون کو اسپتال لایا گیا تو انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

ڈاکٹر نے تصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی صحت کا ابتدائی معائنہ کیے جانے کے بعد ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت نکلا جبکہ طبی معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ خاتون کے پھیپھڑوں میں سوجن ہو چکی ہے جس کے باعث انھیں سانس لینے میں سخت دشواری ہو رہی ہے۔ خاتون کو کورونرا وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا 1 ہفتہ علاج جاری رہا۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی خاتون کے خصوصی علاج کی ہدایت جاری کی گئیں تاہم ایک ہفتے بعد ہی خاتون کی حالت بہتر ہونے لگی جس کے بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو منفی نکلا۔

اسپال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال کے جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں مزید چند دن طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔