سکھر،حیدرآباد منصوبہ سندھ میں معاشی ترقی لائے گا، چیئرمین سی پیک

569

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سکھر،حیدرآباد موٹروے منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی لائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایکنک نے سکھر،حیدرآباد موٹروے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ سکھر،حیدرآباد موٹروے تعمیراتی شعبے کے لیے اہم کردارادا کرے گی جبکہ سکھر،حیدرآباد موٹروے کی لمبائی 306 کلو میٹر ہوگی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پشاور،کراچی اور ایسٹرن روٹ کو بھی ایسٹ بلوچستان سے لنک کیا جائے گا جبکہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا۔