پشاور ایئر پورٹ پر خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد

457

پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جارہی تھی،جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔