فیصل آبادانڈسٹریل اسٹیٹ اورپاورچائناکےدرمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

297

فیصل آبادانڈسٹریل اسٹیٹ اورپاورچائناکےدرمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔

 مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ معاہدےکےتحت پاور چائنا 700 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے میں تعاون کرے گا ،سولرپاورپلانٹ ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ،علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے ہوں گے۔

مشیر تجارت کے مطابق صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی کے حل کے حق میں ہوں، سستی بجلی کی فراہمی سےپاکستانی مصنوعات مقابلے کے رجحان کا سامنا کرسکتی ہیں۔

 مشیر تجارت نے بتایا کہ صنعتوں کی بجلی کی ضرورت کیلئے ایسے دیرپا حل اہمیت کے حامل ہیں، سی پیک کے تحت اقتصادی زون اور صنعتی تعاون میں یہ اہم ہے۔