کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ آصف نیب حکام کومطمئن  کرنے میں ناکام

491

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے پار لیمانی لیڈر خواجہ آصف کی قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور میں پیش ہوئے،جہاں نیب حکام نے ان سے دو گھنٹے تک تفتیش  کی ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں عوامی شکایات کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

خواجہ آصف پیشی کے دوران نیب حکام کو اپنے جوابات اور تفصیلات سے مطمئن نہیں کرسکے، گزشتہ پیشی پر بھی انہیں سوالوں کے جواب اور متعلقہ دستاویزات  ہمراہ لانے کا کہا گیا ۔

نیب نے خواخہ آصف کو اپنی صفائی میں مزید ثبوت فراہم کرنے کے لیے ایک موقع اور دے دیا۔

خیال رہے کہ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کا نام براہ راست شامل ہے جبکہ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے137  کنال اراضی زائد فروخت کی جو منظور شدہ نہیں تھی اور جس میں اس وقت کے میئر سیالکوٹ نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔