کورونا وائرس:آرمی چیف کی اٹلی کو تعاون کی پیشکش

312

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران آرمی چیف نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹلی کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف اور اٹلی کے سفیر نے باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔