دیامربھاشا ڈیم : ملکی تاریخ کا ایک اورسنگ میل عبور

423

دیامر بھاشا ڈیم پاک چین دوستی کا ایک اور شاہکار ہے،بلند ترین ڈیم پاک چین دوستی کا مظہر ہوگا۔

ملکی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور ہوتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم تعمیر کے مراحل میں داخل ہوگیا،دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ ایریا میں 78 ارب 50 کروڑخرچ کیے جائیں گے، ڈیم سے سستی بجلی پیدا ہونے سے 270 ارب کی اضافی بچت ہوگی،جبکہ ڈیم کی تعمیر سے بھارت کے آبی عزائم کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

دیامر بھاشا ڈیم کی بلندی 272 میٹراور 14 اسپل وے تعمیر کیے جائیں گے،ڈیم کی تعمیرکے کنٹریکٹ میں ایف ڈبلیو او 30 فیصد کا شراکت دار ہے جبکہ ڈیم کی تعمیر کیلئے مقامی وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔