پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 جبکہ 5,426 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 8 ہزار 913 ، پنجاب میں 88,539 ،بلوچستان میں 11,322 خیبرپختونخواہ 31,217، گلگت بلتستان میں 1,750، اسلام آباد میں 14,402 اور آزاد کشمیر میں 1,771 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 1,888 پنجاب میں 2,051، خیبرپختونخوا میں 1,120 ، بلوچستان میں 127، اسلام آباد 156، گلگت بلتستان 38 اورآزاد کشمیر 46 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 737 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کے دوران 2,145 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 40 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,942 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار 606 افراد متاثر، 5 لاکھ 86 ہزار 839 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 81 لاکھ 48 ہزار 520 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔