اطالوی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

547

راولپنڈی: اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی  ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی مفاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نےاٹلی کے سفیر کو  کورونا سے نمٹنے کیلئےمعاونت کی پیشکش کی ہے۔

اٹلی کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔