بلوچستان ،اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں مزید 15روز کی توسیع

174

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق کورونا وائر س کے پھیلا ﺅ کے پیش نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں مزید 15روز کی توسیع کردی گئی ہے جوکہ 30 جولائی تک برقرار رہے گا۔ حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس، بازار اور کا روباری مراکز ہفتے کے 6 روز صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بندرہیں گے۔ مقر رہ وقت کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مالک کے خلاف سخت قانونی
کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاہم تند ور،دود ھ فروش،میڈیکل اسٹور،کراکری اسٹورز،مٹن اینڈ بیف کی دکانیں 7روز 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔اس کے علاوہ بیکری کی دکانیں صبح 9بجے سے رات 9بجے تک کھلے رہیں گی جبکہ ہو ٹلز،ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کرسکتے ہیں۔عوامی مقامات،دفاتر،اجتماع اور بازاروں میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے، اسکولز،کالجز،ٹیکنیکل و وکیشنل ادارے کوچنگ سینٹرز بد ستور بند رہیں گے۔لاک ڈان میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیا طی تدابیر کی ایس اوپیز پر عمل درآمد سے مشر وط ہے۔