سرتاج عزیز کیخلاف ریفرنس کی تیاری افسوسناک ہے‘شاہد خاقان

153

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز نے ملک کی خدمت کی ہے ان کے خلاف ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے ،کرپٹ انہیں احتساب کے لیے بلا رہے ہیں،(ن) لیگ میں اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن اختلاف نہیں ،سب متحد ہیں ،(ن) لیگ ہر فیصلے کو من و عن تسلیم کرتی ہے،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تاہم ہم کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اس وقت آل پارٹی کانفرنس ضروری ہے۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حکومت کا حال یہ ہے کہ ہر وزیر اپنا کام جانتا نہیں، محکمے تباہ ہو رہے ہیں اوروزیر دوسروں پر تنقید کر رہا ہے، پانی کاوزیر کہہ رہا ہے معیشت پر مناظرہ کر لیں، اگر مجھ سے مناظرہ کرنا ہے تو عمران خان کو بھیجیں ،اسمبلی میں آ کر بات کریں کہ معیشت کی بہتری کے لیے کیا کچھ کیا گیا ہے،مجھے وزیر اعظم دھمکیاں دے رہا ہے کہ میں تمہیں نہیںچھوڑوں گا، اگر ان کے پاس کرپشن کے الزامات ہیں تو سامنے لے کر آئیں، جتنی کرپٹ حکومت یہ ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آئی،حکومت ایسی دھمکیاں نہ دے،اپنی کارکردگی بتائے۔