پاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، عمران خان

139

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہپاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، 4سال قبل ترک عوام نے بہادری کی مثال قائم کی اور امن واستحکام، جمہوری اداروں کو محفوظ بنانے کے لیے مثالی جرات کامظاہرہ کیا۔ ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے پیغام میں عمران خان نے حکومت پاکستان،عوام اور اپنی طرف سے جمہوریت،قومی یکجہتی کے دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کے دن ہماری حکومت ترکی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہارکرتی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا،پاکستان دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن سے نمٹنے کے لیے ترکی کی حمایت جاری رکھے گا۔