ضیاء الدین پہلا آن لائن امتحان منعقد کرنے والا بورڈ بن گیا

744

ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ پہلا آن لائن امتحان کے انعقاد کرنے والا بورڈ بن گیا۔

ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے آن لائن امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔50سے زائد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی۔

ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کی سیکریٹری فہمیدہ سید نے نتائج کے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ شہر کا پہلا بورڈ ہے جس نے اپنے الحاق اداروں کو آن لائن کلاسوں کے انعقاد میں ٹیکنیکل سپورٹ کے ساتھ ساتھ اپنی ہر طرح کی مدد فراہم کی۔

دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں نتایج کا اعلان کیا گیا۔امتحانات اور نتائج کی جلد از جلد تیاری ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا شب و روز محنت کے باعث ممکن ہوا۔