لیبیا میں مشترکہ کام کرنے پر ترکی اور امریکہ میں اتفاق

413

استنبول: ترک صدر طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لیبیا میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کردار نبھانے پر اتفاق کیا گیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اردوان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں لیبیا میں امن استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا گیاجبکہ100 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

طیب اردوان کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ترکی امریکہ سے دوطرفہ تعلقات پر زور دیتا ہے اور ترکی پہلے بھی یہ بات واضح کرچکا ہے کہ امریکہ کو بھی لیبیا میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ترکی لیبیا میں عبوری حکومت کی حمایت کرتا ہے، جو مشرقی لیبیا میں موجود قومی فوج کے خلاف لڑرہا ہے جسے متحدہ عرب امارات ، مصر اور روس کی حمایت حاصل ہے۔