ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

517

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ پیٹرول کے بعد ایل این جی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔

اوگرانے ماہ جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی فی یونٹ قیمت 0.34 ڈالربڑھادی گئی، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 6.47 ڈالر یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.39 ڈالراضافہ کیا گیا ہے، سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 6.67 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

ایل این جی قیمت میں سوئی ناردرن سسٹم پر 5.66 فیصد اضافہ ہوا جب کہ  سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.36 فیصد اضافہ ہوا۔