حکومت بلوچستان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30جولائی تک توسیع کردی

634

حکومت بلوچستان نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں مزید 15روز کی توسیع کر دی ،اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا دورانیہ 30جولائی تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسمارٹ لا ک ڈاﺅن میں30جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے، اس دوران صوبے کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،سنیماہال ،فارم ہاوسز ،شادی ہالز ،پکنک پوائنٹس تاحکم ثانی بند رہیں گے،10 سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلی جلسہ جلوسوں،ڈبل سواری، سماجی،سیاسی مذہبی تقریبات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

لا ک ڈاﺅن کے دوران شاپنگ مالز ،مارکیٹس ،دکانوں ،گودام، آٹو ریپئراور ہیر کٹنگ سیلونز ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ جمعہ کو تما م کاروبا ر مکمل طور پر بند ررہے گاجبکہ تندور ڈیری شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر کی گوکانیں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی اس طرح دفعہ144کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔