کسی پائلٹ کے پاس جعلی لائسنس نہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی

891

اسلام آباد : کسی پائلٹ کے پاس جعلی لائسنس نہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  بیرون ممالک کی ائیرلائنوں کوخط کا جواب دے دیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خط میں بتایا ہے کہ تمام لائسنس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خود جاری کیے ہیں،ایوی ایشن کی اصلاحات کے دوران لائسنسز کی تصدیق کا عمل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ چند کمپوٹرائزاعتراضات کے بعد مشکوک پائلٹس کو فلائٹ کے لیے منع کیا گیا تھا،لیکن جن پائلٹس کےلائسنسزکی تصدیق ہورہی ہےوہ فلائنگ کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا سے اب تک 104پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا گیا ہے،اب تک 94پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق ہوچکی ہے، باقی پر کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ یواے ای ایئر نے پاکستانی پائلٹس کی تصدیق کے لیے سول ایوایشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھا تھا، جس کے بعد بیرون ممالک کی متعدد ائیرلائنز نے پاکستانی پائلٹس کی تصدیق کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ کر جواب طلب کیا تھا،بحرین ایئر، سول ایوی ایشن ملائشیا ،ہانک کانگ اور ترکی ائیرلائن نے بھی پاکستانی پائلٹس کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تھا۔