جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک پررابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا کہناہے کہ حکومت ہر محاذ پرناکام ہو چکی ہے،جس کے بعد حکومت کا مزید برسر اقتدار رہنے کا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں بنتا ہے۔
بلاول بھٹو نے بجٹ کے بعد کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کرپشن پرسوال اٹھائے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔