ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

323

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی قیمت میں سوئی ناردرن سسٹم پر 5.66 فیصد اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.36 فیصد اضافہ ہوا۔

سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت 0.34 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوبڑھائی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 6.47 ڈالر یونٹ ہوگی، جبکہ سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت 0.39 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوبڑھائی گئی، جس  کےبعد سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 6.67 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔