4سال قبل ترک عوام نے عظیم عزم کا مظاہرہ کیا،وزیر اعظم

417

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں بغاوت ناکام بنانے والے شہدا کی یاد میں یوم جمہوریت اور قومی یکجہتی پر ترک صدر طیب اردوان کےنام خصوصی پیغام دیا۔

عمران خان نے  کہاکہ 4سال قبل ترک عوام نے تاریک طاقتوں کے خلاف عظیم عزم کا مظاہرہ کیا،ترک شہدا اور غازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک قوم نے اپنے جمہوری اداروں، امن و استحکام کا دفاع کیا تھا، 15 جولائی 2016 کو ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کے لیے ایک سبق ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا، پوری پاکستانی قوم نے ترکی کے امن، استحکام اور جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی مخالفت کی۔

خیال  رہے کہ 15 جولائی 2016 کو فوج کی جانب سے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ترکی میں اس دن کو یوم جمہوریت و قومی اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔