محکمہ خوراک سندھ نے گندم اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

385

شکار پور : محکمہ خوراک سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے گندم سے بھرے 20ٹرک تحویل میں لے لیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحویل میں لی گئی گندم ایک کروڑ 76لاکھ کی ہے،4000گندم کی بوریاں تحویل میں لے لی گئیں ہیں۔

 گندم کوئٹہ کے راستے افغانستان اسمگل کی جارہی تھی،محکمہ خوراک کے ملازمین نے 13ٹرکوں کو رشوت لے کر جانے کی اجازت دی۔

جبکہ دوسری جانب  وزیر خوراک سندھ ہری رام کا کہنا ہے کہ مافیا کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، صوبے میں گندم آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، سندھ حکومت نے سوا 12 لاکھ ٹن سے زائدگندم خرید رکھی ہے ۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورت حال پر اجلاس ہوا تھا،جس میں مراد علی شاہ نے وزرا کو ہدایت کی تھی کہ ہر صورت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔