ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش، کھلاڑیوں کا آفیشلز کے ہمراہ احتجاج

417

کراچی: ملک سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش کے بعد سے کرکٹرز کے بےروزگار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی) کمپنی کے کھلاڑی اور آفیشلز سڑکوں پر آگئے اور بورڈ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔کھلاڑیوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور  احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے۔

احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کا شکوہ تھا کہ “ملک کا وزیراعظم ایک اسپورٹس ہے اور ان کے دور میں ہی کھلاڑی اور گراؤنڈ اسٹاف بےروزگار ہورہا ہے”۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایما پر کرکٹ بورڈ نے گرشتہ سال ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کردیا تھاجس کے بعد سے سیکڑوں ملازمین فارغ کردئیے گئے تھے، ان میں بڑی تعداد ان کھلاڑیوں کی تھی جو ڈمیسٹک کرکٹ سے پیسہ کما کر گھر چلاتے تھے۔

دوسری جانب احتجاج کرنےوالے کھلاڑیوں سے میڈیا سے شکوہ کیا کہ سات ماہ سے زائد ہوگیا ہماری نوکریاں چھین لی گئیں ہیں ،ہماری آواز کو ایوان تک پہنچایا جائے۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ میں ہمارا کیس داخل ہے، ہماری عدلیہ سے گزارش ہے انصاف فراہم کیا جائے۔