ملک میں کورونا سے مزید 67 اموات، مجموعی تعداد 5386 ہوگئی

368

ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 469 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 72 ہزار 810 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 14 ہزار 315، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، پنجاب 88 ہزار 45، خیبر پختونخوا 31 ہزار 1 اور بلوچستان میں 11 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 165 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 16 لاکھ 27 ہزار 939 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔