چاہ بہار بندرگاہ کے بعد جاپان کیساتھ بلٹ پروف منصوبہ کھٹائی میں

754

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہٹ دھرمی اور بے وقوفی بھارت کو ہی مہنگی پڑنے لگی ، بھارت کے ہاتھوں سے چاہ بہار منصوبے کے بعد ایک اور اہم منصوبہ پھسلنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ معاملے میں چین کے ساتھ ہوانے والی جھڑپ کے بعد بھارت کو نیپال کے ہاتھوں رسوائی ، بھوٹان کا چھوڑ جانا، پھر ایران کی جانب سے چاہ بہار منصوبےسے بھارت کو علیحدہ کردینے کے بعد جاپان کے ساتھ بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑنے لگا۔

جاپان نے بھارت میں ابتدائی طور پر لگنے والے دو لاک ڈاونز کے دوران انڈیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے انجینئرز اور سامان کی نقل وحمل میں رعایت دے لیکن بھارتی حکومت نے خطے کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کے سامان کی نقل و حرکت کے لئے جاپان کو اجازت نہ دی جس کے باعث جاپان کے تعاون سے بننے والے بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے باعث یہ پراجیکٹ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب اب اس پراجیکٹ کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے جس کے بعد بھارت اور جاپان میں دوبارہ مذاکرات ہونگے۔