بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

470

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 کرکٹ کے سب سے ایونٹ بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بگ بیش لیگ کا افتتاحی میچ 3 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزاورمیلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا،  بگ بیش لیگ کا افتتاحی میچ 3 دسمبر کو شیڈول ہے جبکہ لیگ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گےاور فائنل 6 فروری 2021 کو طے ہے۔

لیگ کے دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا، ہر ٹیم میں 2 غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیاجاسکتا ہے ، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز لیگ کے میچز 17 اکتوبرسے 29 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے مالی مشکلات کو کم کرنے کیلئے بگ بیش مقابلوں سے ٹی وی رائٹس کے ذریعے بھاری آمدن کا راستہ بھی ہموار کرلیا ہے، منتظمین کی جانب سے میچز کے دوران کویڈ 19 ایس او پیز پرمکمل عمل کروانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کے التواء کا باقاعدہ اعلان بھی جلد متوقع ہے۔