ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس: سابق صدر پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

1288

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے نیب کو فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیسز کے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت پیشی سے معذرت کرلی۔

سابق صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے شریک ملزم اشفاق لغاری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مقدمہ سے الگ کر دیا۔

عدالت نے آصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان کو 4 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔