ضلع دیامرمیں دسمبر2020تک پاک فوج کی 120کمپنیزتعینات کرنےکی منظوری

469

وفاقی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت بلتستان کے ضلع دیامرمیں دسمبر2020تک پاک فوج کی 120کمپنیزتعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیکورٹی کے پیش نظر دیامر میں فوج کی تعیناتی میں توسیع کردی ہے۔ ضلع دیامرمیں دسمبر2020تک پاک فوج کی 120کمپنیزتعینات رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروفاقی کابینہ سےسرکولیشن کےذریعے فوج تعیناتی کی منظوری حاصل کی گئی۔442 ارب روپےکی لاگت سےدیامربھاشاڈیم کی تعمیرشروع ہونےپرخطرات بڑھے جس پرمحکمہ داخلہ گلگت بلتستان نےآئین کےآرٹیکل245کےتحت فوج طلب کرنےکی درخواست کی۔

زمین کےحصول کےدوران اورقراقرم ہائی وےپرتھریٹ الرٹ موصول ہوئے جب کہ بھارت سمیت دشمن ملک عناصردیامربھاشاڈیم کی تعمیرکےسخت مخالف ہیں اور  گلگت بلتستان سےکئی بھارتی جاسوس پکڑےجاچکےہیں، ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے دیامرمیں دسمبر2020تک پاک فوج کی 120کمپنیزتعینات کرنےکی منظوری دے دی۔