علی زیدی کا بلاول سے بینظیر کی مبینہ وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ

472

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بینظیر بھٹو کی مبینہ وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر تصدیق شدہ وصیت سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ اور بیٹے نے پیپلز پارٹی پر قبضے کے لیے جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا، انتخاب ہتھیانےکے لیے بھی یہی جعلی وصیت بروئے کار لائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے جھوٹ بےنقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، یہاں وہاں کی ہانکنے کے بجائے وصیت قوم کو دکھائیں۔