سرسید ٹائون‘ مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ‘2ڈاکو ہلاک

237

کراچی (نمائندہ جسارت) نجی سیکورٹی گارڈ نے سر سیدٹائون میں مٹھائی کی ایک دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی،2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج کے مطابق3 ڈکیت مٹھائی کی دکان میں داخل ہوئے، ڈکیت سمجھے کہ دکان میں ایک ہی سیکورٹی گارڈ ہے، جس کی وجہ سے ان کا ڈکیتی کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ دکان میں داخل ہونے کے بعد ایک ڈاکو نے سیکورٹی گارڈ کو پکڑ کر اس سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، سیکورٹی گارڈ نے ڈاکو پر فائر کر دیا۔ ڈاکوئوں پر فائرنگ کے دوران خاتون اپنے بچے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ فوٹیج کے مطابق دوسری جانب سے دوسرے سیکورٹی گارڈ نے ڈاکوئوں پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے ڈاکو بھاگا لیکن باہر زخمی حالت میں گر پڑا۔ جسے بعد ازاں پولیس نے حراست میں لیا لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔بعد ازاں پولیس کو طلب کیا گیا، اہل کاروں نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔