آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ

264

لاہور(نمائندہ جسارت)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ملک بھر سے200 سے زائد رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز،مدارس،فنی تعلیمی اداروں واکیڈمیزکا صدر کاشف مرزا کی قیادت میں یہاں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ،جسمیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز و تعلیمی ادارے کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے،مدارس کے ملک بھر میں کامیاب تجربہ میں2 ہزار 166 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں14 ہزار 809 افراد پر مشتمل نگران عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے،جبکہ امتحانات میں 3 لاکھ15 ہزار 889طلبہ و طالبات مڈل تاعالمیہ یعنی ایم اے تک شرکت کررہے ہیں۔اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولزوتعلیمی ادارے بھی کھولے جائیں۔پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے عالمی معیار کے ایس او پیز تیار اورجاری کر دیے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں، کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں کاشف مرزا نے وزیراعظم سے اپیل کی وہ ٹیچرز کیلیے ’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں