لائسنس معطل کرنے کیخلاف پائلٹ کی درخواست خارج

318

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کے لائسنس معطل کرنے خلاف پائلٹ وقار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔منگل کو جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کے لائسنس معطل کرنے خلاف پائلٹ وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر جسٹس خادم حسین ایم شیخ کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن نے لائسنس کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری جاری ہے ،انکوائری کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ بالکل مداخلت نہیں کرسکتء، انکوائری میں جو لائسنس ٹھیک ثابت ہوگا وہ بحال کردیا جائے گا، جو جعلی ہوں گے ان کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔