حافظ نعیم الرحمن کا میرشکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

465

کراچی (نمائندہ جسارت)جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی صاحبزادی اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔