عدالت عظمیٰ ‘ انتخابی عذرداریوں سے متعلق دائر اپیلوں پر سماعت ملتوی

342

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق دائر اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے انتخابی عذرداریوں پردائر 67 اپیلوں کی 3مختلف کیٹگریز بنا دی ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیس میں التوا کی درخواستیں بھی آئی ہیں، اس کیس میں آرٹیکل 144 سمیت مختلف معاملات کو دیکھنا ہے،کچھ وکلا ہماری معاونت کر دیں کہ کون کون سے ایشوز ہیں، تمام اپیلوں پر مختلف کیٹگریز بنا دیتے ہیں۔ تمام فریقین اپنی کیٹگری سے متعلق 15 روز میں آگاہ کریں۔