محمد حسین محنتی ‘ حافظ نعیم ودیگر کا جاوید اقبال کی وفات پراظہارتعزیت

304

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی‘ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، سیکرٹری عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ ، عبد الرحمن فدا ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے جماعت اسلامی کے رکن اور پی ای سی ایچ ایس سے الخدمت گروپ کے سابق کونسلر جاوید اقبال کی وفات پردلی رنج غم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جاویدقبال جماعت اسلامی کے انتہائی مخلص ومتحرک کارکن اورخدمت کے جذبہ سے سرشارتھے اورآخری دم تک انسانیت کی خدمت اوردعوت دین کے کام میں لگے رہے۔بطورمنتخب کونسلرانہوں نے علاقے میں بلاتفریق کام کرائے۔ان کی دینی،دعوتی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔