برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 208 سے گھٹ کر206.50روپے ہوگئی

264

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں10پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 166.60روپے سے بڑھ کر 166.70 روپے اور قیمت فروخت 166.90روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر 186.50 روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے بڑھ کر 188.50 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 208روپے سے گھٹ کر206.50روپے اور قیمت فروخت210روپے سے گھٹ کر 208.50 روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 43.80 روپے سے بڑھ کر43.90روپے اور قیمت فروخت 44.30روپے سے بڑھ کر44.40روپے ہوگئی۔