پی جی اے ٹور میموریل گالف ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

414

نیویارک(جسارت نیوز ) امریکا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈ آئندہ ہفتے پی جی اے ٹور میموریل ٹورنامنٹ میں شرکت سے گالف میں واپسی کرینگے، ٹائیگر ووڈ رواں سال فروری کے بعد کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ 15 بار اہم ایونٹس کے فاتح 44 سالہ ٹائیگر ووڈ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل کمر کی انجری کے باعث رواں سال مارچ میں پلیئرز گالف چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔امریکا میں پروفیشنل مینز گولف ایونٹستماشائیوں کے بغیر پھر سے شروع ہوچکے ہیں ۔ امریکی شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈ 16 سے 19 جولائی تک اوہائیو میں شیڈول پی جی اے ٹور مموریل گالف ٹورنامنٹ سے دوبارہ اپنی واپسی کرینگے۔44 سالہ ٹائیگر ووڈ نے کہا ہے کہ میں لڑکوں سے مقابلہ کرنا چھوڑ دیتا ہوں۔ میں وہاں واپس جانے کا انتظار نہیں کرسکتا۔ ٹائیگر ووڈ اس سے پانچ بار میموریل ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ووڈ نے رواں سال فروری میں کھیلے گئے اپنے آخری ایونٹ پی جی اے ٹور جینیسیس اوپن میں شرکت کی تھی جس میں وہ 68 ویں نمبر پر رہے۔ٹائیگر ووڈ نے آخری بار ایک چیریٹی میچ میں شرکت کی جس میں اسے دیکھا گیا تھا۔ ووڈ اور پیٹن مننگ نے فل مکیلسن اور ٹام بریڈی کو ایک ایسے ایونٹ میں شکست دی تھی جس سے انہوں نے امریکا میں کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لئے 20 ملین ڈالرز اکٹھا کیا تھا۔ٹائیگر ووڈ کا مقصد ماسٹرز ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے جو انہوں نے 2019ء میں پانچویں مرتبہ جیتا تھا، یہ ٹورنامنٹ ری شیڈول ہوکر اب رواں سال 12 سے 15 نومبر تک اگست میں کھیلا جائے گا۔