ای کراٹے ٹورنامنٹ کے لیے ریفری ججزپینل کا اعلان

319

پشاور(جسارت نیوز ) پاکستان کراٹے فیڈریشن کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی کورونا صورتحال حال کے پیش نظر ای کراٹے مقابلوں کے انعقاد تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جسکے لیے ریفری ججز کیلیے9رکنی پینل تشکیل دیدیاہے جس میں خیبر پختونخوا سے دو ریفری عرفان نایاب اورخالد نورکاانتخاب عمل میں لایاگیاِ۔خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشیدخان اورسیکرٹری جنرل وکوالیفائڈایشیائریفری خالدنور کے مطابق کوروناوباء کے باعث دنیابھر سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئی ہیںجس سے سالانہ مقابلوں کا شیڈول متاثر ہورہاہے ،اس معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کراٹے فیڈریشن نے ملک بھر میں کراٹے کھلاڑیوں کی فٹنس کو جاری رکھنے کیلیے ای کراٹے مقابلے منعقد کرا رہی ہے اور حوالے سے سندھ،پنجاب اور بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوامیں ای کراٹے ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پلان ترتیب دیدیاگیاہے،انہوںنے کہاکہ ان مقابلوں میں فائٹ کے بجائے صرف کاتازکے مقابلوں منعقد ہونگے،پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ضلع کی سطح پر انٹر کلب کے مقابلے ہونگے جن میں مرد وخواتین کھلاڑی شروع ہونگے،مقابلوں کی ویڈیوتیار کی جائے گی،جنہیں پاکستان کراٹے فیڈریشن کو ارسال کردی جائے گی ،جہاں پر تشکیل شدہ ریفری ججز پینل ان مقابلوں کے فاتح ،دوسرے اور تیسرے پوزیشن کے فیصلے کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں میں ہر ڈسٹرکٹ ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی کا انتخاب ہوگا اور یہی دوکھلاڑی انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلوں میں اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے ،ان مقابلوں کی بھی مکمل ویڈیوریکارڈنگ ہوگی جسکے بعد فیڈریشن کے ریفری ججز پینل فیصلہ دینگے۔خالد نور نے مزید کہاکہ ان مقابلوں کا مقصد ملک بھر میں کراٹے کی سرگرمیوں کا جاری رکھنا اور کھلاڑیوں کو ایک بہترین ماحول فراہم کرناہے کیونکہ مسلسل نہ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے امید ہے کہ اس ایونٹ سے صوبے میں کراٹے کھلاڑیوں کو اپنی کھیل کو بہتر کرنے کا ایک اچھا موقع ملے گا