آن لائن ہینڈبال کوچنگ کورس شروع

453

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیراہتمام اہتمام آن لائن ہینڈبال کوچنگ کورس شروع ہو گیا ہے۔ کورس ملک بھر سے ڈھائی سو سے زائد کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔ کورس کی نگرانی ایشین ہینڈبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری حاجی محمد شفیق جوکہ پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں کر رہے ہیں۔ماہرین تجربہ کار ریمشا یونس، اظہار الحق اور ڈاکٹر اسد عباس کورس کے شرکاء کو مختلف امور پر لیکچر دے رہے ہیں۔ یہ کورس 18 جولائی تک جاری رہے گا۔ حاجی محمد شفیق نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہوکر رہی گئی ہیں۔