اسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس کی 36700 کی حد بحال

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل منگل کو بھی برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید126.65پوائنٹس کے اضافے سے 36745.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب2کروڑ67لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ منگل کوٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کے حصول کی غرض سے حصص فروخت کا دبائو ٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36528پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری شروع ہوئی جس کے نتیجے میںتیزی لوٹ آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس36936پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدمیں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 126.65پوائنٹس کے اضافے سے 36745.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 26.77 پوائنٹس کے اضافے سے 15927.82 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس68.09 پوائنٹس کے اضافے سے 26157.20 پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز 393 کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ158میں کمی اور 21میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68 کھرب 41 کروڑ 65کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 25 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ روپے ہو گیا۔منگل کو 46 کروڑ 62 لاکھ 51 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا ۔