دراز صارفین کی 500 سے زائد برانڈز تک رسائی

381

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دراز پر ایک پریمیم سروس چینل دراز مال نے ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو خریداری کا حقیقی تجربہ پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے جو پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اسٹورز قائم کرنے والے معروف ملکی و بین الاقوامی برانڈز کے 500 سے زائد انتخاب تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانی خریداروں کی جانب سے آف لائن اسٹورز اور مالز پر جانے کی ضرورت کو کم کرنے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ای کامرس پلیٹ فارمز پر انحصار بڑھانے کے باعث DarazMall نے قابل اعتماد برانڈز سے اصل مصنوعات خریدنے کے خواہاں لوگوں کے لیے ایک ڈیجیٹل حل فراہم کیا ہے۔ 2019ء میں شروع کی گئی DarazMall نے FMCGs، فیشن، موبائلز، الیکٹرانکس اور ہیلتھ و بیوٹی سمیت مختلف کیٹیگریز میں پسندیدہ اور قابل اعتماد برانڈز کے آفیشل اسٹورز کی میزبانی کی جو اصل مصنوعات تک رسائی پیش کرتے ہیں۔ ان میں Reckitt Benckiser، پی اینڈ جی، یونی لیور، پیپسی، نیشنل فوڈز، Dipitt، سام سنگ، چینگ ہونگ روبا، انفی نیکس موبائل اور Elephone شامل ہیں۔