ترکش ائرلائن پاکستانی آم ، پھل سبزیوں کے لیے سہولت دے گی

242

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترکش ائر لائن نے پاکستان سے آم اور دیگر پھل سبزیوں کی یورپ تک ایکسپورٹ کے لیے فریٹ میں کمی اور سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے)کے سرپرست اعلیٰ وحیداحمد نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی پی آئی اے پر پابندی کے بعد پھل اور سبزیوں کی برآمدات متاثر ہورہی ہیں،پی آئی اے کی پروازوں کی بندش سے دیگر غیرملکی ائر لائنز فائدہ اٹھارہی ہیں،ترکش ائرلائن نے مشکل وقت میں پاکستان کی ایکسپورٹ جاری رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایکسپورٹرز کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ترکش ائر لائن کے پاکستان میں جنرل منیجر سوزن گورہان سے ملاقات میں کہی ۔ پی ایف وی اے کے وفد میں شہزاد وڑائچ، سعید خان،محمد ذوالفقار اور شازیہ متین بھی شامل تھے۔ وحیداحمدنے بتایا کہ قومی ائرلائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی کے بعدپھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔