کپاس پیدا کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کا پانچواں نمبر

249

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف عالمی زرعی ادارے یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر(یو ایس ڈی اے)نے کاٹن ائر 2020-21ء میں پاکستان میں کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری تخمینہ جاری کر دیا ہے جو 88لاکھ40ہزار بیلز(160کلو گرام)بیلز ہے جو پچھلے کاٹن ائر سے چار لاکھ آٹھ ہزار بیلز زیادہ ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال دنیا بھر میں کپاس کی مجموعی پیداوار 11کروڑ62لاکھ 50ہزار بیلز (480پاؤنڈ)متوقع ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 67لاکھ10ہزار بیلز کم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کپاس پیدا کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے جو دنیا کی کپاس کی مجموعی پیداوار کا صرف5.60فیصد کرے گا جبکہ مذکورہ سال کے دوران دنیا بھر میں بھارت میں سب سے زیادہ کپاس پیدا ہو گی جو دنیا کی کپاس کی مجموعی پیداوار کا 24.51فیصد کرے گا جبکہ دوسرے نمبر پر چین ہے جو دنیا کی کپاس کی مجموعی پیداوار کا 22.79فیصد پیدا کرے گا ۔