میں مستقل لاہور میں شفٹ نہیں ہوا،کراچی میراشہر اوردل ہے،ایس ایم منیر

203

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدراوریونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے لاہور منتقل ہونے کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ مستقل بنیادوں پر لاہور شفٹ نہیں ہوئے بلکہ چونکہ میرافیملی کاروبار اور بچے لاہور میں ہیں اس لیے میں فی الحال لاہورچلا گیاہوں مگر میراشہر اورمیرا دل کراچی ہے،میں کراچی کو خیرباد کہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ایس ایم منیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میری فیملی لاہور میں رہتی ہے اور میراکاروبار بھی لاہور میں ہی ہے مگر میری کراچی میں رہائش اور میرا آفس کراچی میں ہی موجود ہے،میں ہردوماہ میں کراچی آئوں گا کیونکہ میری تمام یادیں کراچی میں ہیں اور کراچی کی بزنس کمیونٹی سے میں بے حدپیار کرتا ہوں،میری کراچی سے وابستگی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ،کراچی میر ااپناشہر ہے اور یہاں جو رونقیں ہیں وہ کسی دوسرے شہر میں نہیں ہوسکتیں، میں عید کے بعد کراچی آئوں گا اوراپنی فیملی کے ساتھ کچھ دنوں کے لیے کینیڈا روانہ ہوجائوں گا ۔