ٹنڈوالہیار ،اشیائے صرف کو پر لگ گئے،انتظامیہ غائب

286

ٹنڈوالہیار (ڈسڑکٹ رپورٹر )ٹنڈوالہیار اور قریبی علاقوں میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے،سبزی اور گوشت کے علاوہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیاگیاہے، جبکہ علاقے میں مقامی سطح پر پیداہونے والی سبزیوں اور مرغی و گوشت کی قیمت بھی کراچی کے ریٹ سے فروخت کی جارہی ہے، علاقے میں اشیائے صرف پر کنٹرول کے حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے، مارکیٹ کمیٹی کا ایک رکن روزانہ مقامی تاجروں سے سبزی فروٹ ریٹ پوچھ کر ان کی مرضی سے لسٹ جاری کرتاہے تاہم اس پر بھی عمل نہیں کیاجارہاہے اور اضافی پیسے وصول کیے جارہے ہیں، جبکہ بیوروآف سپلائی کی جانب سے سال میں ایک بار رمضان شریف میں لسٹ جاری کردی جاتی ہے جس کے بعد نہ تو قیمتوں پر کوئی چیک بیلنس ہوتاہے اور نہ ہی نئی لسٹ بنائی جاتی ہے، علاقے میں دیگر اشیائے کنفکشنری، اور سگریٹ کے ریٹ بھی من مانے وصول کیے جارہے ہیں، بجٹ سے قبل ذخیرہ کیے گئے سگریٹ کے ریٹ نہ بڑھنے پر سگریٹ کے ذخیرہ اندوزوں نے اپنی قیمت وصول کرنی شروع کردی ہے اور فی پیکٹ دس سے بیس روپے کا اضافہ وصول کیاجارہاہے، دیگرکھانے پینے کی اشیاء￿ پر بھی کوئی چیک بیلنس نہیں ہے جس کی وجہ سے غریب افراد لاک ڈاؤن، کورونا، اور لوڈ شیڈنگ و بے روزگاری میں نڈھال ہوگئے ہیں اور اپنے بچوں کے لئے ایک وقت روٹی بھی مشکل سے انتظام کررہے ہیں، مقامی عوام نے اپیل کی ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کرکے ہرجگہ مناسب ریٹ پر اشیائے صرف کی فروخت کو یقینی بنایاجائے