ایچ ڈی اے ملازمین کا عیدسے قبل تنخواہیں نہ دینے پر نکاسی آب بند کرے کا انتباہ

212

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنخواہون اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کا پریس کلب کے سامنے دھرنا،عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ بنانے پر نکاسی وفراہمی آب کا نظام بند کرنے کا انتباء ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے شعبہ واساکے ملازمین کی 6ماہ کی تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی نہ ہونے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اس موقع پر خطااب کرتے ہوئے یونین رہنماؤں عبدالقیوم بھٹی، جمیل شیخ ،نیاز حسین چانڈیو، عطر خان چانگ،بلاول ملاح، اقبال راجپوت دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ شعبہ واسا کے ملازمین کے صبر کا امتحان نہ لیں اور ان کی تمام تنخواہیں، پنشن فوری ادا کرے کیونکہ مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ ان حالات سے مجبور ہو کر انتہائی قدم پر مجبور ہوجائیں گے انہوںنے کہاکہ ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے حکومت سندھ پر واٹر اینڈ سیوریج کی مد میں تقریبا ڈھائی ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں جو کہ ادا نہیں کیے جار ہے جسکی وجہ سے اس شعبہ کے ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اور فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور اب بھی انکی ماہانہ تنخواہیں ،پنشن کی ادائیگی کو ہر وقت ادا کرنے کا مستقل حل نہ نکالا گیا تو ملازمین شعبہ واسا عبد الاضحی پر واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بند کردینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔