صوبے کے وسائل پر غیر سندھیوں کا قبضہ ہورہاہے،شبیر احمد جمالی

182

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جئے سندھ تحریک کے مرکزی چیئرمین شبیر احمد جمالی نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل پر غیر سندھی افراد کا قبضہ ہورہا ہے ،جعلی ڈومسائل کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں کو پیپلزپارٹی نے بے روزگار کیا ۔یہ بات انھوں نے جئے سندھ تحریک کے جنرل سکرٹری سورھیہ سندھی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے اقتدار کی خاطرہمیشہ سندھ کے حقوق پر سودا بازی کی اور سندھ کو غیر ملکی افراد کے لیے کھولا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوان کو اپنے حقوق پر آواز اُٹھنے پر اغوا کرکے مارا جارہا ہے انھوں نے کہا کوئی بھی ہمارا کارکن یا کوئی سندھی نوجوان کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے ۔انہوں نے کہا سندھ کے اندر بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو ختم نہیں کیا گیا تو اس کے نتائج بہت خطرناک بر آمد ہونگے ۔اس موقع پرجام سنگھار کرنانی ڈاکٹر نیاز کر نانی سمیت دیر افراد بھی موجود تھے۔