کے الیکٹرک کیخلاف ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

174

اسلام آباد (صباح نیوز+اے پی پی)ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کے الیکٹر ک کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز لگادیے، ارکان نے کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیدنگ کیخلاف دھرنا دے دیا جو کئی گھنٹوں تک دھرنا جاری رہا، اپوزیشن جماعتوں کے بعض رہنما بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دھرنا میں ایم ایم کیو کے ارکان کے ساتھ بیٹھ گئے ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما صابر قائمخانی نے کہا کہ سندھ کا مقدمہ لیکر کراچی کے نمائندے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیکر بیٹھے ہیں۔کراچی اور سندھ کے نمائندوں کی آواز سنی جائے۔ان اداروں اور نظام کو اچھا کریں جو لوگوں کا خون چوس رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر توانائی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائیںاورکے الیکٹرک کے مسئلے کو حل کریں۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹیسیّد امین الحق نے کہا کہ کے الیکٹرک اربوں روپے کے زاید بل بھجتی اور ریونیو کو باہر منتقل کرتی ہے، کے الیکٹرک کے 12 سال کے ریونیو کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کو برطرف کیا جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے مشکور ہیں کہ کراچی کیلئے 600 میگاواٹ بجلی کو بڑھا کر 800 میگا واٹ کر دیا ہے جبکہ گیس کی سپلائی کو بڑھا کر 280 ایم ایم کیو کر دیا ہے۔