میر پورخاص: پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے چلنے لگے، عوامی حلقوںمیں تشویش

407

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہر میں کھلے عام پولیس کی سر پرستی میں جوئے اکٹرا،پرچی کے اڈے قائم روزانہ لاکھوں روپے سٹے کی نذر ، ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی کے باعث پولیس کا ان اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز ، عوامی حلقوں نے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کے تمام تھانوں کی حدود میں لاکھوں روپے منتھلی کے عوض کھلے عام اکٹرا پرچی اور جواء کے اڈے چل رہے ہیں جہاں پر روزانہ اجرت کمانے والے ،غریب مزدور روزانہ جوئے کی لت میں لگ چکے ہیں اوراپنے خون پسینے کی کمائی اڑا رہے ہیں پولیس نے بھاری منتھلی کے عیوض ان اڈوں کے مالکان کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے زرائع کیا مطابق سٹلائٹ ٹاون تھانے کی حد میں بھانسگھ اباد کتر مشین والی گلی میں کھلے عام جوئے کا اڈا چلا رہا ہے جبکہ ٹنکی روڈ سٹلائٹ ٹاٗون میں اس ہی طرح لاشاری گوٹھ میں جواء کا اڈہ چل رہا ہے زرائع کے مطابق ھیرآباد میں دو مقامات پر کھلے عام جوئے اور اکڑا پرچی کا کام زور شور سے جاری ہے ۔محمود آباد تھانے کی حد میں پولیس کی سرپرستی میں روزانہ لاکھوں روپوں کا جوئے کھلے عام چلا رہا ہے ،جبکہ ریلوے کواٹرز میں جوا ء کا اڈا کھلے عام چل رہا ہے ، جہاں پولیس روزانہ کی بنیاد پر اپنا نذرانہ لیتی ہے ،کھری کواٹرز میں مشہور جوئے کے اڈے کا مالک پولیس کو بھاری نظرانے دے کر اس گھناونے کاروبار کو چلا رہا ہے اس ہی طرح کھپرو بس اسٹینڈ کے قریب کھلے عام جوئے کا اڈا چلا کر مالک پولیس کی انکھوں میں دھول جھونک رہا ہے زرائع کے مطابق مہاجر کالونی بھنگی پاڑے میں کھلے عام جوئے کا کاروبار چلا رہا ہے زرائع کے مطابق شہر بھر کے تمام تھانوں کی حدود میں چلنے والے ایک درجن سے زائد جوئے کے اڈوں کو پولیس کھلے عام منتھلی لے کر ان جوئے کے اڈووں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جوئے کے اڈوں کے مالک نے بتا یا کہ نئے تعینات ہونے والے افسر کے بعد ہر جوئے کے اڈے کے مالک کو ایک ایک کیس درج کرانے کے لئے بندہ مانگا جاتا ہے جس پر کیس درج کرکے تھانے والے اپنی کاکردگی دیکھاتے ہیں تاہم ہمارا کام چلتا رہتا ہے شہری حلقوں نے ایس ایس پی فیصل بشیر میمن سے شہر بھر میں پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون اور ان اڈوں کو فوری بند کرنے کی اپیل کی ہے