اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

202

اسلام آباد (صباح نیوز) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج ) بدھ کو ہو گا ‘ جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ گیس ذخائر کے علاقوں کو گیس فراہمی پر بھی بات ہو گی۔ اجلاس میں ملک میں اسیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کی پالیسی ہدایات پر غور ہو گا اور بیرون ملک 22.5 ملین کی ایکوئٹی سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پورٹ قاسم پمپ ہائوسز اور زیر زمین واٹر ٹینک منصوبوں پر بھی غور ہو گا جبکہ پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں کراچی کے سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔