القرآن

248

(تمہارے بنائے ہوئے معبود) قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے۔ حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔ لوگو، تم ہی اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو غنی و حمید ہے۔ وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے۔ ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار نہیں۔
(فاطر: 14-17)